i پاکستان

کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ، موبائل فونز اور چھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمدتازترین

April 09, 2025

کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد چھ ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق بلال کالونی پولیس نے نیو کراچی سیکٹر فائیو ایل میں مبینہ مقابلے کے دوران دو زخمی ڈاکو سمیت تین ملزمان گرفتار کرلئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عباس، عدیل اور ذیشان شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک چھینی گئی موٹرسائیکل اور متعدد موبائل فونز برآمد کیے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ادھر ملیر کے علاقے گلشن حدید فیز 2 کے قریب بھی پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ڈاکو وکیل اور وسیم زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق تھانہ اسٹیل ٹائون کی حدود میں ملزمان واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوئے، جبکہ ان کے کریمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ دریں اثنا کورنگی کے علاقے بلال کالونی سیکٹر 10 کاکڑ چوک کے قریب بھی مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جس میں دو ڈاکو عظیم اور شان محمد زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔تھانہ عوامی کالونی پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی