i پاکستان

کراچی میں صرف چھ سے دس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،وزیر مملکت خزانہتازترین

June 07, 2024

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ کراچی میں صرف چھ سے دس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں ایک توجہ دلا نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن فیڈرز پر یہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے وہاں 25 فیصد سے زیادہ نقصانات ہیں ۔ہم لائن لاسز کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیپرا عوامی سماعت کے بعد بجلی کی قیمت بڑھاتا ہے جس میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل ہوتی ہے۔ نیپرانے کے الیکٹرک کا فرانزک اڈٹ بھی کیا ہے ۔علی پرویز ملک نے کہا کہ کہ میں خود کراچی کا دورہ کروں گا اور اراکین کے خدشات دور کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ سسٹم ابھی ختم نہیں کیا جا رہا ۔وزیر بجلی چین کے دورے پر ہیں وہ واپس ا کے کراچی جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے اور کراچی میں بجلی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔توجہ دلا نوٹس پر بات کرتے ہوئے اسد عالم نیازی نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کا مافیا بن چکا ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا بل دینے والوں کو بھی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور تین ماہ میں 10 روپے فی یونٹ بجلی بھی مہنگی کر دی گئی ہے ۔بجلی کی قیمت کم ہے اور ٹیکس زیادہ ہیں ۔کے الیکٹرک کا اڈٹ کیا جائے۔نبیل گبول نے کہا کہ وزیر موصوف کو غلط اعڈاد و شمار بتائے جاتے ہیں اور عوام کو چور قرار دیا جاتا ہے جبکہ صورتحال اس کے برعکس ہے ۔مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ کے الیکٹرک نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کر رہا ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے کیونکہ عوام نے اس میں سرمایہ کاری کی ہے۔ اغا رفیع اللہ نے کہا کہ وزیر موصوف بابووں کی لکھی ہوئی تحریر پڑھ رہے ہیں انہیں حالات کا علم نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی