i پاکستان

کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے پر پابندی عائدتازترین

March 26, 2025

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے دفعہ 144کے تحت نالوں میں کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کردی۔کمشنر کراچی کی زیر صدارت صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا ۔ سید حسن نقوی کاکہناتھا کہ صفائی کے نظام بہتر بنانے کے لئے تمام نجی ،سرکاری اور خود مختار ادارے اپنا کردارادا کریں ۔کچرااٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے نظام پرعمل کریں ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کچراٹھکانے لگانے کے اقدامات کریں ۔۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ تمام ادارے سالڈویسٹ مینجنٹ بورڈ کی مدد سے لینڈ فل سائٹس پرکچراٹھکانے لگائیں گے ۔۔ کسی ادارے کو اپنی مرضی سے کہیں بھی کچراپھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی