i پاکستان

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمدتازترین

April 28, 2025

کراچی میں شاہراہ نورجہاں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔تفصیل کے مطابق شاہراہ نورجہاں پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب شادمان سیکٹر 14/B سخی حسن قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناکت 28 سالہ شاہ جہاں ولد محمد ویانی کے نام سے کی گئی۔ جبکہ دیگر 2 گرفتار ملزمان نے اپنے نام محمد کامران ولد محمد ذوالفقار اور عبدالصبور ولد طاہر شاہ خان بتائے ، گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔گرفتار ملزمان سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی