i پاکستان

کراچی، قائد آباد میں پولیس کیمپ پر کریکر حملہ، راہ گیر اور 3 اہلکار زخمیتازترین

March 28, 2025

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس کیمپ پر کریکر حملے کے نتیجے میں راہ گیر اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان نے قائدآباد پل کے اوپر سے کریکر پھینکا، حملے میں 3 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوا، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جائے وقوعہ سیل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایس ایس پی ملیر سے رابطہ کرکے واقعہ کی مکمل تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔اس کے علاوہ وزیر داخلہ سندھ نے بھی واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی