الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ کراچی کے 7 اور حیدرآباد کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے، انتخابات میں پولنگ کا عمل پرامن رہا، کہیں بھی کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا،نتائج تیاری کے مرحلے میں ہیںکسی افسر نے کوئی کوتاہی نہیں کی، الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ کا سخت نظام رکھا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر سیکریٹری الیکشن کمیشن بھی کراچی آئے۔ پیر کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل پرا امن رہا ، دوسرے فیز میں سندھ کے 16اضلاع شامل تھے ، جن میں کراچی ڈویژن میں 17اضلاع جبکہ حیدر آباد ڈویژن میں 19اضلاع شامل ہیں، اس میں 3600کانسٹیٹیویز ہیں، ان میں یونین کمیٹیز ، میونسپل کمیٹیز ، ٹاؤن کمیٹیز شامل ہیں، کراچی میں 246یونین کمیٹیز ہیں ، ہر یونین کمیٹی میں 5حلقے بنائے گئے ہیں، یعنی 4ورارڈ اور ایک چیئرمین اور وائس چیئرمین کا جوائنٹ پینل ہے ، کل کا نسٹیٹیوسیز 1230کراچی میں بن رہی ہیں، صوبائی اسمبلی کی 130نشستیں ہیں ، قومی اسمبلی کی 61نشستیں ہیں، ٹوٹل حلقے 191ہیں، 17اضلع میں ڈسٹرکٹ ریٹینل اپائنٹ کیا ہے ۔
باقی فیز میں مختلف ڈیپارٹمنٹس میں اسسٹنٹ کمشنر اور مختلف وفاقی وصوبائی اداروں میں مختلف افسران لئے گئے لوکل گورنمنٹ الکشن بڑی ایکسرسائز ہے ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے احسن طریقے سے اپنی آئینی ذمہ داری نبائی ، گزشتہ روز پولنگ کا وقت شام 5تک تھا ۔ گزشتہ روز پولنگ اسٹیشن میں 5بجے سے قبل افراد کو پلنگ کے اندر ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ، کئی پولنگ اسٹیشن تاخیر کا شکار رہیں، کہیں 6اور کہیں 7بجے تک پولنگ جاری رہی ہوگی ، گزشتہ روز مختلف ٹی وجی چینلز میں کہا جارہا تھا کہ نتائج میں تاخیر ہورہی ہے ، وضاحت کی گئی کہ آراوز کے پاس رزلٹ تیارہورہے ہیں، سب سے پہلے فارم 11اور12بنتا ہے ، یر آراوز کے پس تقریباً5سے 6یونین کونسل تھیں ، تمام 246یونین کمیٹیوں کا نتیجہ تیارہورہا ہے ، الیکشن کمشنر میں مانیٹرنگ کا سخت میکنز م رکھا ہے ، الیکشن کمیشن کی ہدایت تھی کہ کسی افسرنے کوتاہی کی توا س کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ، اب بھی پریزائیڈنگ اور ریٹرنگ افسرن ے کوتاہی کی تو کارروائی کی جائے گی ، کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات میں کہیں کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا ، جلد از جلد تمام نتائج کا اعلان کردیا جائیگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی