کراچی جناح اسپتال میں منکی پاکس کے مشتبہ شخص کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں منکی پاکس سے متاثر شخص داخل ہے جس کے سیمپلز لے کر نجی اسپتال بھیج دئیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہیکہ ٹیسٹ رزلٹ آنے تک مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 28 سال کے مریض کو بخار اور جسم پر دھبے ہیں جس کا تعلق شاہ لطیف ٹائون سے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی