i پاکستان

کراچی ،حکومتی کریک ڈائون، ایک دن میں چینی 9 روپے فی کلو سستیتازترین

March 25, 2025

حکومت کے کریک ڈائون کے نتیجے میں ماہ رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں میں سٹہ چلانے والے غائب ہو گئے، حکومتی اقدامات کے بعد ایک روز میں فی کلو چینی 9 روپے سستی ہو گئی۔چیئرمین کراچی ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن عبد الروف ابراہیم کے مطابق جوڑیا بازار ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 168 روپے سے کم ہوکر 159 روپے ہوگئی۔کریک ڈائون سے چینی کی ایکس مل قیمت گھٹ کر 156 روپے فی کلو ہوگئی، ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو چینی 175 سے 180روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔عبد الرئوف ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے،حکومت نے چینی کا ریٹ فکس کرکے سٹہ ختم کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی