i پاکستان

کراچی ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیاتازترین

November 21, 2022

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایئرکرافٹ سیلز اینڈ سروسز لیمیٹڈ کا جہاز سکھر سے کراچی آ رہا تھا،جہاز جیسے کراچی ایئرپورٹ رن وے 25 آر پر لینڈنگ کے لیے آیا تو لینڈنگ گیئر نہیں کھلا۔ اس موقع پر کپتان نے جہاز کا لینڈنگ گیئر نہ کھلنے کی اطلاع ایئر ٹریفک کنٹرول کی دی، ایئر ٹریفک کنٹرول نے ایمرجنسی ڈیکلیر کرکے شعبہ فائر کو رن وے کے ساتھ فائر ٹئنڈر تیار رکھنے کی ہدایت دی۔ کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے کپتان کو فضا میں چکر لگانے اور فیول ہوا میں ضائع کرنے کی ہدایت دی اور کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر سول ایوی ایشن کے فائر ٹینڈر اور میڈیکل ٹیمیوں کو رن وے کے ساتھ الرٹ کیا گیا ۔ بعدازاں ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل طیارے نے فضا میں تین چکر لگائے اور فضا میں چکر لگاتے ہوئے طیارہ کا لینڈنگ گیئرکھلا جس سے طیارے کی نارمل لینڈنگ ہو گئی۔ خیال رہے کہ سی اے اے شعبہ فائر، ایئرسائیڈ اور ایر ٹریفک کنٹرول نے واقعے کی رپورٹ اعلی حکام کو بھیج دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی