اقوام متحدہ کی 29ویں عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس (COP29) کے صدر نے” سر سبز دنیا کے ساتھ یکجہتی“ کے نعرے کے ساتھ جامع ماحولیاتی اقدام کے لئے بین الاقوامی مشاورتی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ کمیٹی21 ارکان پر مشتمل ہے، جس کا مقصد جامع نتائج کے حصول کیلئے عالمی سطح پر تمام متعلقہ فریقین کے خیالات سے آگاہی حاصل کرنا ہے ۔ اس کمیٹی میں مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہیں جو ماحولیاتی اقدامات کے مختلف پہلووں پر اہم نقطہ نظر فراہم کریں گے۔ COP29 فورم گزشتہ چند سال کے دوران ایک جانا پہچانا فورم بن چکا ہے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بہترین منصوبہ بندی اور متفقہ حکمت عملی کی تیاری کیلئے سب کی نظریں اس پر لگی ہیں ۔کمیٹی کا مقصد بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ COP29 کے اہداف میں فیصلوں کو تازہ ترین سائنسی تحقیق، بہترین طریقوں سے آگاہ کرنا اور COP پروگراموں اور منصوبوں کے لئے وسائل کی شناخت اور انہیں متحرک کرنے میں مدد کرنا بھی شامل ہے۔
کمیٹی کے ارکان میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس، نظامی گنجاوی انٹرنیشنل سینٹر کے شریک چیئرمین اور سابق ورلڈ بینک صدر اسماعیل سراج الدین (مصر)، سابق صدر لاتویا وائرا ویکے فریبرگا فورٹیسکیو میٹلز اور فورٹیسکیو فیوچر انڈسٹریز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن، گلوبل فنڈ ٹو اینڈ ماڈرن سلیوری کے چیئرمین ایکسون موبل کے سابق نائب صدر جین بادرشنائیڈر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے صدر ایکواڈور کی سابق وزیر خارجہ، ماریا فرنانڈا اسپینوسا، ماحولیاتی حامی اور ترک ڈرامہ ارطغرل کے مرکزی اداکار انگن التان دزیاتان، برازیل کی سابق وزیر ماحولیات اور COP28 کی مشاورتی رکن ایزابیلہ ٹیکسیرا، ملاوی کی سابق صدر جوائس باندا،میکسیکو کی سابق وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (UNFCCC) کی ایگزیکٹو سیکرٹری پیٹریشیا اسپینوسا کانٹیلانو، ہنگری کے سفارتکار اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے صدر، سبا کوروسی، چین کے نیشنل سینٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کی حکمت عملی اور بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹرژو ہواچنگ، بلغاریہ کے سابق صدر روزن پلوینلیف، رومانیہ کے سابق صدر ایمیل کانسٹانٹینیسکو،مایمونا محمد شریف اور پاکستان سے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (SDPI) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر عابد قیوم سلہری شامل ہیں۔ڈاکٹر عابد قیوم سلہری جنوبی ایشیا کے واحد ماہر ہیں جو اس اعلیٰ سطح کی صدارتی کمیٹی کے رکن ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی