کے چیئرپرسن منتخب ہوگئے ہیں ۔ سید مصطفی محمود کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے توانائی(پٹرولیم ڈویژن) کے اجلاس میں کیا گیا۔قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرپرسن کے لئے تجویز کنندہ رائے حیدر علی خان اور تائید کنندہ محمد معین عامر پیرذادہ تھے۔نو منتخب چیئرپرسن کی جانب سے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ چیرمین منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا گیا ۔کمیٹی ممبران نے سید مصطفی محمود کو چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔علاوہ ازیں سید حسین طارق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے چیئرپرسن منتخب ہوگئے ہیں سید حسین طارق کا انتخاب قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیاسید حسین طارق کے چیئرپرسن کے لئے تجویز کنندہ سید جاوید علی شاہ اور تائید کنندہ ذوالفقار علی تھے ۔ جبکہ ملک محمد افضل کھوکھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے رولز آف پروسیجر اینڈ پریولجز کے چیئرپرسن منتخب کرلئے گئے ۔ملک محمد افضل کھوکھر کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے رولز آف پروسیجر اینڈ پریولجز کے اجلاس میں کیا گیاملک محمد افضل کھوکھر کے چیئرپرسن کے لئے تجویز کنندہ ملک محمد عامر ڈوگر تھے ۔اسی طرح راجہ خرم نواز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت داخلہ کے چیئرپرسن منتخب ہوگئے ہیں انکا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے وزارت داخلہ کے اجلاس میں کیا گیاراجہ خرم نواز کے چیئرپرسن کے لئے تجویز کنندہ سید رفیع اللہ اور تائید کنندہ میں ڈاکٹر طارق فضل اور جمال احسن خان شامل تھے ۔چیئرپرسن نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ چیرمین منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا جبکہ نواب زادہ افتخار احمد خان بابر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت ایوی ایشن کے چیئرپرسن منتخب کرلئے گئے نواب زادہ افتخار احمد خان بابر کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے وزارت ایویشن کے اجلاس میں کیا گیاچیئرپرسن کے لئے تجویز کنندہ حاجی امتیاز احمد چودھری اور تائید کنندہ جام عبد الکریم تھے ۔ پولین بلوچ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں، پولین بلوچ کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں کیا گیاکیسو مل کھئیل داس تجویز کنندہ اور شرمیلا فاروقی تائید کنندہ تھے ۔ میر غلام علی تالپور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔میر غلام علی تالپور کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے اجلاس میں کیا گیا ۔ آصفہ بھٹو زرداری تجویز کنندہ اور طاہرہ اورنگزیب تائید کنندہ تھے ۔نومنتخب چیئرپرسنز نے انکے انتخاب پر ممبران سے اظہار تشکر کیا جبکہ ممبران کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی