i پاکستان

قومی اسمبلی اجلاس ، جمشید دستی اورمحمد اقبال خان کی رکنیت معطلتازترین

April 19, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کی اجازت پر جمشید دستی اورمحمد اقبال خان کی رکنیت معطل کر دی ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے سوال کیا کہ 18 اپریل کو صدر کے خطاب کے دوران جمشید دستی اور محمد اقبال نے نامناسب زبان کا استعمال کیا، وہ دھمکی آمیز طریقے سے اسپیکر ڈائس کی طرف آئے اور باجے بجائے جسے کبھی بھی ایوان میں نہیں بجایا گیا، اس طرح کا رویہ ایوان میں اپنانے کی اجازت نہیں، میں ایوان سے پوچھتا ہوں کہ کیا جمشید دستی اورمحمد اقبال خان کی رکنیت معطل کردی جائے؟ بعد ازاں اسپیکر نے ایوان کی اجازت پر جمشید دستی اورمحمد اقبال خان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ایوان کا اجلاس 23 اپریل تک ملتوی کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی