اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈاکٹر طارق فضل کی سرزنش کر دی،سیکرٹری داخلہ اور اوورسیز کو فوری چیمبر میں طلب کر لیا اجلاس 15 منٹ کے لیے معطل۔جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تو سب سے پہلے وقفہ سوالات لیا گیا وقفہ سوالات کے دوران اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہو گئی جب جواب دینے کے لیے کوئی وزیر موجود نہیں تھا اور نہ ہی کوئی سیکرٹری گیلری میں بیٹھا تھا۔ڈاکٹر طارق فضل چودری سوال کا جواب دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو سپیکر ایا زصادق نے سرزنش کر دی اور کہا کہ متعلقہ وزیر کہاں ہے انہوں نے کہا کہ وہ تھوڑی دیر میں آ جائیں گے۔سپیکر نے کہا کہ اپ لوگوں نے ایوان کو مذاق بنا رکھا ہے میں اس طرح ایوان نہیں چلا سکتا انہوں نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ہدایت کی کہ وہ فی الفورسیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اوورسیز کو میرے چیمبر میں طلب کریں اور میں 15 منٹ کے لیے اجلاس معطل کرتا ہوں جس کے بعد دوبارہ اجلاس شروع کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی