لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جب تک عدالتیں بیٹھی ہیں جمہوری حقوق کا تحفظ کریں گے۔ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لانگ مارچ کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نیعدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ زبردستی دکانیں اور سڑکیں بند نہیں کی جارہیں۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کو امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے مراسلہ لکھا، ہم نے دوبارہ پنجاب حکومت کو خط لکھا کہ موٹروے کھولی جائے، صوبے پابند ہیں کہ وفاقی حکومت جو ہدایت دے اس پر عمل کریں۔ دوران سماعت جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ جب تک عدالتیں بیٹھی ہیں جمہوری حقوق کا تحفظ کریں گے، کوئی اس ملک کی شریانیں بند نہیں کرسکتا۔ لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کے وکلا کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی، درکواست پر مزید سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی