i پاکستان

کوئٹہ،بلوچستان میں تیزہواں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ جاریتازترین

January 08, 2024

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ۔ کوئٹہ اور اطراف میں وقفے وقفے سے جاری بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،سرد ہوائیں چلنے سیموسم میں خنکی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران شمالی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ جبکہ کوئٹہ چمن،زیارت،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ،لورالائی، پشین،مستونگ قلات ،بارکھان ،موسی خیل ،نوشکی اوردیگر علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کیمطابق بلوچستان کے بالائی پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی