کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس 13 ویں روز بھی معطل رہی ۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس اور کراچی کیلئے بولان میل تاحال بحال نہیں ہو سکیں۔ٹرین سروس کی معطلی کے باعث عید کیلئے پنجاب سمیت دیگر صوبوں کو جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ کوچ سفر کرنا ٹرین کی نسبت مہنگا ذریعہ ہے، حکومت ٹرین سروس کی جلد بحالی کیلئے اقدامات کرے۔حکام کے مطابق اندرونِ ملک کیلئے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔ دریں اثناڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز کوئٹہ عمران حیات نے کہا ہے کہ بلوچستان سے اندرون ملک ریل سروس کی بحالی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور صرف سکیورٹی کلیئرنس کا انتظار ہے۔ی ایس ریلویز کوئٹہ عمران حیات نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 مارچ کو وفاقی وزیر ریلویزکوئٹہ آئیں گے جہاں ان کی زیرصدارت اجلاس ہوگا جس میں ساری صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ٹرین سروس کی بحالی کافیصلہ کیا جائے گا۔عمران حیات نے کہا کہ بلوچستان سے اندرون ملک ریل سرو س کی بحالی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، صرف سکیورٹی کلیئرنس کا انتطار ہے، اس کے ملتے ہی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ جعفر ایکسپریس واقعے پر ان کا کہنا تھا کہ ٹرین حملے سے ریلویکوپہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ بھی لگایا جارہا ہے۔دوسری جانب ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس13روز سے معطل ہے،کوئٹہ سے پشاورکیلئے جعفر ایکسپریس اورکراچی کیلئے بولان میل معطل ہے۔یاد رہے کہ 11 مارچ کو صوبے کے ضلع کچھی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی