i پاکستان

کوئٹہ، نانبائیوں کا روٹی کی نئی قیمت کیخلاف 30 اپریل سے ہڑتال کا اعلانتازترین

April 26, 2025

کوئٹہ میں تندوری روٹی کی قیمت کا معاملہ ایک مرتبہ پھر نانبائیوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تنازع کا باعث بن گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تندوری روٹی کی قیمت 40 روپے سے کم کر کے 30 روپے مقرر کی تو نانبائیوں نے نئی قیمت کے خلاف 30 اپریل سے ہڑتال کا اعلان کر دیا،ایک سال قبل جب 50 کلو والے آٹے کی بوری کی قیمت 11 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی تھی تو کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے 320 گرام آٹے کی روٹی کی قیمت 40 روپے مقرر کی تھی اب آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 360 گرام رواٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی