کوئٹہ شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس 3 روز سے معطل تھی، سروس گزشتہ شب بحال کی گئی۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رشد کا اس حوالے سے موقف ہے کہ موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کی گئی تھی۔موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے باعث تاجر اور آن لائن کلاسز لینے والے طلبا کو مشکلات کا سامنا رہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی