کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے۔وادی کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس منگل کی رات کو معطل کر دی گئی تھی۔ ڈیٹا و انٹرنیٹ کی مسلسل معطلی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی۔ ترجمان حکومت بلوچستان کا اس حوالے سے موقف ہے کہ موبائل فون ڈیٹا و انٹرنیٹ سروس سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی