کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے نزدیک بم دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سرنگ کے دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی