کنزیومر اتھارٹی راولپنڈی حاکم خان نے پنجاب کنزیومر ایکٹ خلاف کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 81500 روپے جرمانہ عائد کردیا۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں کنزیومر اتھارٹی حاکم خان نے ناقص سروسز و خدمات فراہم کرنے والوں اور صارفین کو باقاعدہ رسید جاری نہ کرنے والوں کے خلاف جرمانے عائد کیے شہنشاہ تکہ ہائوس، نمبر دار ملک شاپ، ڈیلائس بیکرز، وغیر ہ کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور اشیاء پر تاریخ تیاری وتاریخ اختتام درج نہ کرنے پر جرمانے عائد کیے گئے۔ ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈ ی محمد سفیان گوندل نے قانون کے عملی نفاذ کے حوالے سے کنزیومر اتھارٹی کو فعال کردار ادا کرنے پر خوش آئند قرار دیا ہے ۔ تاکہ شہری غیر معیاری اشیاء و سروسز سے نجات حاصل کرسکیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی