ہلال احمر پاکستان سیلاب متاثرہ گھرانوں کی بحالی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے،زرائع معاش کی فراہمی فلڈ ریکوری فیز میں اولین ترجیح ہے۔لوڈر رکشوں سے متاثرہ افراد اپنے کنبے کے لیے روزی پیدا کر سکیں گے۔قمبر شہدادکوٹ کے 35 سیلاب متاثرہ گھرانوں کے کفیلوں میں لوڈر رکشے تقسیم کر دیئے گئے ۔لوڈر رکشوں کی تقسیم کی تقریب سپورٹس گرانڈ میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر اپنے پیغام میں ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کا کہنا تھا کہ لائیولی ہڈ پروگرام کے تحت لوڈر رکشوں کی تقسیم اہمیت کی حامل ہے ۔متاثرہ گھرانوں کے کفیلوں کو روزگار کا بہتر ذریعہ میسر ہوا ہے۔لوڈر رکشے سے مزدوری سے معیار زندگی میں بہتری ائے گی۔سیکرٹری جنرل ہلال احمر پاکستان عبید اللہ خان ، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے فیلڈ منیجر کامران کاشف اور ہلال احمر پاکستان کے آڈٹ آفیسر عقیل جوکھیو ،میر مخدوم مگسی ،لائیولی ہڈ پروگرام کے ہیڈ سیف جمالی نے رجسٹرڈ کردہ متاثرین میں لوڈر رکشے تقسیم کیے۔اس اقدام سے 35 متاثرہ گھرانے مستفید ہوئے ۔سیکرٹری جنرل ہلال احمر پاکستان عبید اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیلاب کو گزرے دو برس بیت گئے ہیں مگر ہلال احمر پاکستان اب بھی متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے۔بہتر روزگار کے لیے لوڈر رکشوں کی فراہمی سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بے روزگاری میں کمی آئے گی۔ انہوں نے ہلال احمر کی سیلاب زدگان باا لخصوص قمبر شہداد کوٹ کے لیے خدمات کو تفصیل سے بیان کیا۔مستفید کنندگان کا کہنا تھا کہ لوڈر رکشوں سے اپنے گھرانوں کے لیے روزی روٹی پیدا کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی