نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے آفیسر کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا 74 واںیوم شہادت 27جولائی کو منایا جائے گا،وہ پہلا نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے آفیسر تھے۔یوم شہادت کے سلسلے میں مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاراجہ محمد سرور شہید10نومبر1910ء کو ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے آپ کے والد راجہ حیات خان پاک فوج میں حوالدار تھے۔راجہ سرور شہید نی15اپریل 1929ء کو فوج میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی1944ء میں آرمی انجینئر کور میں شمولیت اختیار کی اور 1946ء کو پنجاب رجمنٹ کی بٹالین میں کمپنی کمانڈر مقرر ہوئے اور 1947ء میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔جولائی 1948ء میں دشمن ملک کی فوج نے کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں حملہ کیاکیپٹن راجہ سرورنے دشمن کے مورچوں پر حملہ کیا اور 27جولائی 1948ء کوسینے پر گولی کھا کر جام شہادت نوش کیاانہیں پاکستان کا پہلا نشان حیدر اعزاز عطاء کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی