گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما سائرہ بانو نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر متنازع کینالز کے معاملے پرحکومت نے صرف وقتی طور پر فیصلہ موخر کیا ہے، اسے ختم نہیں کیا گیا۔ایک انٹرویو میں سائرہ بانو نے کہا کہ عوامی احتجاج وقتی طور پر تھما ہے، لیکن تحریک بدستور جاری ہے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ متنازع نہر پر چالیس فیصد کام پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے، اور یہ اقدام محض عوامی غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کوششیں مشرف دور میں بھی کی جا چکی ہیں۔ دھواں وہیں سے اٹھتا ہے جہاں آگ لگی ہو اس تمام صورتحال میں دبا ئوعوام کی طرف سے آیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی