i پاکستان

کینالز منصوبے کے خلاف کراچی میں وکلا کا احتجاج جاری ، سٹی کورٹ کے دروازے سائلین کیلئے بند رہےتازترین

April 28, 2025

کینالز منصوبے کے خلاف سٹی کورٹ کراچی میں وکلا کا احتجاج جاری ہے۔وکلا نے سٹی کورٹ کے دروازے پیر کو بھی سائلین کے لیے بند کر دیئے ، وکلا کے علاوہ کسی کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔اس حوالے سے وکلا کا کہنا ہے کہ جب تک نہروں کی تعمیر کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا، دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی