i پاکستان

خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام، سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظتازترین

December 15, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، شہری کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ای سی سی نے جشن آزادی پروگرامز کیلئے 75 کروڑ روپے کی منظوری دی ،رقم کا زیادہ حصہ پرویز اشرف کے حکم پر اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات پر خرچ ہوا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے سیلاب کے دوران 25 ارکان کے ساتھ بیرون ملک دورے کئے۔ بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی