i پاکستان

خصوصی عدالت کی ایف آئی اے کو مونس کی اشتہاری کارروائی کی نگرانی کی ہدایتتازترین

December 04, 2023

اسپیشل سنٹرل عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو مونس الہی کی اشتہاری کی کارروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔ پرویزالہی اور مونس الہی سمیت دیگرکیخلاف منی لانڈرنگ مقدمہ میں عدالت کے تحریری حکمنامہ کے مطابق وزیرخارجہ کی ملزم کے نوٹسز کی تعمیل کی رپورٹ سے مطمن نہیں۔ تحریری حکم کے مطابق مونس کیاشتہاری کینوٹسزکی تعمیل کی رپورٹ ابھی تک جمع نہیں ہوئی، اس طرح اشتہاری کی کارروائی کے قانون کی خلاف وزری ہورہی ہے، ڈائر یکٹر ایف آئی اے سختی سے قانونی طریقہ کارپرعملدرآمد کروائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی