احتساب عدالت نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ایم پی اے سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت نے خواجہ برادران کی بریت کے خلاف گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے، نیب ریفرنس میں ٹوٹل 122 گواہان شامل ہیں۔ یاد رہے خواجہ برادران پر پیراگون سکینڈل میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، خواجہ برادران نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کیا تھا،عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے صحت جرم کے انکار پر گواہان کو طلب کیا تھا۔ نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے، خواجہ برادران اور ندیم ضیا نے 4 ارب روپے کی 800 مرلہ اراضی فروخت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی