وزیردفاع خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا پارلیمنٹ ہائوس میں آمنا سامنا ہوا۔تفصیل کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس میں خواجہ آصف اور بیسرٹر گوہر کی اتفاقا ملاقات ہوئی، جہاں دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی۔اس موقع کا ایک صحافی نے دونوں رہنمائوں سے سوال کیا کہ آپ لوگوں کو ملک کیلئے بھی اکھٹے ہونا چاہیے۔اس سوال پر وزیردفاع خواجہ آصف نے فورا جواب دیا کہ ضرور اکھٹے ہوں گے۔ دوسری طرف بیرسٹر گوہر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف دہشت گردی بلکہ تمام معاملات پر اتفاق ہونا چاہیے۔ان کا جواب بھی اس بات کی غمازی کرتا تھا کہ ملک کی ترقی اور بہتری کیلئے تمام مسائل پر سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی