ڈی آئی جی لاہور نعمان کشور نے کہا ہے کہ مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کیساتھ مبینہ فراڈ کرنیوالی عروج اور آٹھ ساتھی گرفتار کرلئے گئے خلیل الرحمن قمر کو فلم بنانے اور ڈرامہ کے لئے ڈسکس کرنے کے لئے رات 8بجے بحریہ ٹاؤن میں بلایا گیا تھا جہاں پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور رقم چینی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو گزشتہ روز عروج نامی خاتون نے لاہور میں واقع بحریہ ٹاؤن میں اپنے دفتر میں بلایا تھا اور بعد میں اس سے اغواء کرکے ان کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوالی موبائل اور دیگر اشیاء چین کر نامعلوم پر مقام پر ملزمان چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کی ایف آئی آر درج کرائی گئی پیر کے روز ڈی آئی جی آپریشنز نعمان کشور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ واقع کی ایف آئی آر درج کرکے سی آئی اے پولیس کے ڈی ایس پی اشفاق کی سربراہی میں ٹیم بنائی گئی تھی جس نے عروج اور ان کے 8ساتھیوں کو گرفتار کرلیا یہ گینگ کئی دوسروں لوگوں کیساتھ بھی وارداتیں کرچکا ہے اور اس بارے میں ہم ان لوگوں کیساتھ بھی رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزمہ عروج گجرنوالہ کی رہائشی ہے گزشتہ 15دنوں سے خلیل الرحمن قمر کیساتھ فون پر رابطے میں تھی اس نے انہیں فلم بنانے اور ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دیا تھا 15جولائی کو تفصیلات طے کرنے کے لئے بحریہ ٹاؤن بلایا گیا جب وہاں پہنچے تو عروج کے ساتھیوں نے پستول کی نوک پر اشیاء چھین لی اور ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے مطلوبہ رقم نہ ملنے پر ان کے پرس میں سے اے ٹی ایم نکال کر 2لاکھ روپے نکلوا لئے گئے اوران پر تشدد کیا گیا بعد ازاں گاڑی میں لے جاکر انہیں نامعلوم مقام پر چھوڑ دیا گیا اور کہا گیا کہ پولیس کو نہ بتائیں ورنہ حالات کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے رات گئے خلیل الرحمن قمر نے گھر رابطہ کیا اور بعد میں پولیس کو اطلاع کردی پولیس نے ملزمہ عروج اور 8ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے عروج نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے مسروقہ اشیاء اور پستول وغیرہ بھی برآمد کر لئے گئے ہیں تفتیش مکمل کر ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا جائیگا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی