i پاکستان

خیرپور اور شکار پور میں 70 سیلاب متاثرین کو لوڈر رکشوں کی فراہمی ،باعزت روزگار کے لیے ہلال احمر کی کاوشیں جاریتازترین

June 11, 2024

ہلال احمر پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرہ گھرانوں کو ذرائع معاش کی فراہمی کا عہد پورا کرتے ہوئے سیلاب متاثرہ اضلاع خیرپور اور شکار پور کے متاثرین کو لوڈر رکشوں کی فراہمی کر دی گئی ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کے پیغام میں کہا گیا کہ باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے ہلال احمر نے عہد پورا کیا۔ہم نے سیلاب کو دو سال گزرنے کے باوجود متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا۔ہمیں انسانیت کی بقا اور بھلائی عزیز ہے۔سیلاب متاثرین کی خدمت فرض سمجھ کر نبھائی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ لوڈر رکشوں کی تقریب تقسیم کے موقع پر سیکرٹری جنرل ہلال احمر پاکستان عبید اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہلال احمر پاکستان نے سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ باعزت روزگار کے مواقع سے مستفید ہونے والے اپنے گھرانے کی بہتر کفالت کر سکیں گے ۔ہم سردار شاہد احمد لغاری کی قیادت میں آفات و سانحات کے متاثرین کی خدمت جاری رکھیں گے 28 لاکھ سے زاید سیلاب متاثرہ گھرانوں کی مختلف مدوں میں خدمت کا اعزاز صرف ہلال احمر کو حاصل ہے۔۔شکارپور میں تقریب تقسیم بے نظیر بھٹو پارک میں منعقد ہوئی ۔جب کہ خیرپور کے سیلاب متاثرین کے لیے تقریب کا انعقاد ممتاز گارڈن میں کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر خیر پور غلام نبی سولنگی ،،انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے فیلڈ منیجر کامران کاشف اور سیف جمالی نے مستفید کنندگان میں لوڈر رکشوں کے سرٹیفیکیٹ اور چابیاں تقسیم کیں۔مستفید کنندگان کا کہنا تھا کہ ہلال احمر پاکستان نے لوڈر رکشے دے کر ہمارے مسائل میں کمی کی ہے۔اب باعزت روزگار سے اپنے گھرانے کی بہتر کفالت سکیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی