خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی نظام غیر تسلی بخش ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبے کے 25 سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 8 سکولوں کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر پی پی پی موڈ پر چلایا جائے گا، پشاور سمیت دیگر اضلاع میں سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔ وزیر تعلیم فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ مختلف اقدامات کے ذریعے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، شعبہ تعلیم پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بھی معیار بہتر نہیں ہو رہا، سرکاری سکولوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے پی پی پی موڈ پر جانا ضروری ہے۔ فیصل ترکئی نے مزید کہا کہ 21 فیصد بجٹ تعلیم پر خرچ ہو رہا ہے لیکن معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن نہیں ہو رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی