i پاکستان

خیبرپختونخوا،رمضان المبارک کے احترام میں میٹرک کے امتحانات18 اپریل تک ملتویتازترین

January 12, 2024

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے مارچ میں شیڈول میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ پشاوربورڈ کے مطابق خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات ایک ماہ کیلئے 18 اپریل تک ملتوی کردیئے گئے ہیں جو پہلے 14 مارچ کو ہونے تھے۔ بی آئی سی ای پی کے چیئرمین پروفیسر نصر اللہ خان یوسفزئی نے بتایا کہ طلبہ اور والدین کے اصرار پر ماہ رمضان کے تقدس کے پیش نظر امتحانی شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ صوبے کے تمام بورڈ چیئرمینز کے اجلاس میں کیا گیا۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق حکومت نے بورڈ کو رمضان کے دوران امتحانات منعقد نہ کرنے کی ہدایت کی تھی لہذا حکم کی تعمیل کرتے ہوئے امتحانات کے شیڈول پر نظر ثانی کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی