خیبرپختونخوا انوائرنمنٹل پروٹیکشن کونسل نے تجاویز کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، سیکرٹری محکمہ موسمیات، جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ چیئرمین خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ، ڈائریکٹر کریکولم، ڈائریکٹر محکمہ اعلی تعلیم کمیٹی کے ممبران ہوں گے،ڈائریکٹر ابتدائی و ثانوی تعلیم، چیئرمین شعبہ ماحولیاتی سائنسز جامعہ پشاور و دیگر کمیٹی کے ممبران نامزد کئے گئے ہیں۔ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق مضامین کے لئے نامزد کمیٹی میں نجی اسکولوں کے نمائندے بھی ممبران ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی