i پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ دوبارہ لینے کا فیصلہتازترین

April 23, 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بقایاجات اور سرٹیفکیٹ بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ سوشل میڈیا انفلوئنسرزکو دیگرشعبوں میں ایڈجسٹ کریں گے، حکومت اور عوام کے درمیان رابطے فعال رکھنے کیلئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھرتی کیا گیا تاہم نگران حکومت نے غیرقانونی طریقے سیمنصوبے کو ختم کیا تھا۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ منصوبے کو پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا گیا اور تاثر دیا گیا کہ پی ٹی آئی نے پارٹی تشہیرکیلئے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھرتی کروایا جب کہ پی ٹی آئی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی تشہیرکیلئے 1100 سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر مخصوص سیاسی جماعت کی تشہیر کا الزام عائد کیا تھا اور تمام سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو فارغ کیا تھا۔ مشیر اطلاعات کے مطابق گزشتہ پی ٹی آئی حکومت میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بقایاجات کی ادائیگی کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی