i پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی میں متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف مذمتی قرارداد منظورتازترین

January 25, 2025

خیبرپختونخوا اسمبلی نے متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔قرار داد پی ٹی آئی کے شفیع اللہ جان نے پیش کی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاق پیکا ایکٹ سے غیر جمہوری اور متنازعہ ترامیم واپس لے، پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی صحافت پر قدغن ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ کے پی اسمبلی آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کو مسترد کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی