خیبر پختونخوا حکومت نے تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس بھی 24 مئی کو ہو گا، جس کی منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، فنانس بل اور صوبائی فنانس کمیشن کی سفارشات کی منظوری لی جائے گی۔ وزیرخزانہ خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرے گی۔ اپوزیشن بجٹ میں تنقید برائے تنقید کے بجائے مثبت بات کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی