خانیوال میں تیز رفتار بس کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق خانیوال میں 28 اڈہ کے قریب بس نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میاں بیوی دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والا خاندان 84 پندرہ ایل کا رہائشی تھا۔جاں بحق افراد کی شناخت عبدالرشید، حسینہ بی بی، بیٹے راشد اور آصف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیواہلکاروں نے نعشوں کو ہستال منتقل کر دیا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی