i پاکستان

کاشتکاروں کا استحصال کرنے والی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کیا جائے گا،وزیر زراعت پنجابتازترین

May 06, 2024

وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کاشتکاروں کو معیاری زرعی اشیا کی فراہمی کیلئے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ جعلی زرعی ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نبٹا جا رہا ہے۔کاشتکاروں کا استحصال کرنے والی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔اس ضمن میں ایسے ہی ایک آپریشن کے دوران ڈاکٹر محمد اویس پیسٹی سائیڈ انسپکٹر چیچہ وطنی نے حافظ عثمان سیلز آفیسر،ریگل کراپ سائنسز،اقبال نگر چیچہ وطنی کی قائم کردہ غیر رجسٹرڈ دوکان پرریڈ کیا اور غیرقانونی طور پر فروخت ہونے والی6 لاکھ روپے مالیت کی زرعی ادویات کو ضبط کیا گیااور پیسٹی سائیڈ آرڈینس 21-Aکے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ ایسے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ زراعت صوبہ بھر میں ایسے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی