i پاکستان

کے الیکٹرک نے ہٹ دھرمی اور بے حسی کی تمام حدیں توڑ دیں، ایم کیو ایمتازترین

May 22, 2024

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے چئیر مین نیپرا سے اسلام آباد میں ملاقات کے بعدانکی ہدایت پر نیپراکے ایڈوائزرعابد حسین سے کراچی میں ملاقات کی. اس موقع پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، اووربلنگ کے حوالے سمیت علاقے کو درپیش دیگر مسائل پر تفصیل کے ساتھ گفتگو کہاکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر بند کی جائے اور رات 12 بجے سے8 بجے تک لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان وفد میں ڈاکٹر ارشد وہرا، عامر معین پیرزادہ اور صوفیہ سعید شامل تھیں۔اراکین قومی اسمبلی کے وفد نے کہاکہ شدید گرمی ہیٹ ویو کے باوجود کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ کر کے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے ۔ کے الیکٹرک نے ہٹ دھرمی اور بے حسی کی تمام حدیں توڑ دی ہیں جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے ۔اراکین قومی اسمبلی کے وفد نے نیپرا سے مطالبہ کیا کہ وہ لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار میں کمی کی جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کی جائے اور رات 12 بجے سے8 بجے تک لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے جبکہ اوور بلنگ کی شکایات کو نمٹانے کیلیے اپنے طریقہ کار کو بہترکرے تاکہ لوگوں کے مسائل جلد سیحل ہو سکیں۔ اس موقع پر نیپرا کے ایڈوائزر نے ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ تمام تجاویز پراتفاق کیا اور ان کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی