i پاکستان

کے ایم سی پارکوں میں فیس نہ لینے پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈی جی پارکس عدالت طلبتازترین

June 05, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے پبلک پارکس اور کھیلوں کے میدان میں داخلہ فیس وصول کرنے کے کیس میں ڈی جی پارکس کو طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے پبلک پارکس اور کھیلوں کے میدان میں داخلہ فیس وصول کرنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں سوال کیا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی ) کے پاس کتنے پارکس اور کھیلوں کے میدان ہیں؟ عدالتی حکم نامے کہا گیا ہے کہ ڈی جی پارکس نیکہا تھاکہ کے ایم سی کے پارکوں میں پارکنگ فیس نہیں لی جائے گی، عدالت نے اس پر 15 دن میں عمل درآمد رپورٹ طلب کی تھی مگر 6 ماہ گزر جانے کے بعد عمل درآمد رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی پارکس کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی