i پاکستان

پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کیلئے الرٹ جاریتازترین

January 29, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کا سفر کرنے کے خواہشمند امریکی شہریوں کو اپنے منصوبوں پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ انتباہ جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ میں دیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق پاکستان میں جرائم، سول بدامنی، دہشتگردی، اغوا کے خطرات کے باعث امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو لیول 3 (Reconsider Travel) کیٹیگری میں رکھا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ یہاں سکیورٹی کے سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور دہشتگرد حملے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ہو سکتے ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق دہشتگرد حملوں کے ممکنہ اہداف میں ٹرانسپورٹ کے مراکز، ہوٹلز اور مارکیٹس، شاپنگ مالز ، فوجی اور سیکیورٹی تنصیبات شامل ہیں۔ دوسری طرف ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن، سکول، ہسپتال، عبادت گاہیں، سیاحتی مقامات اور سرکاری عمارتیں شامل ہو سکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی