بھارت میں نیپاہ وائرس پھیلنے کے بعد محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اورانسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا وائرس ہے تاہم پاکستان میں نیپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ نیپاہ وائرس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، جسم میں درد اور الٹی شامل ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، تمام سرکاری و نجی اسپتال الرٹ ہیں، وفاقی وزارت صحت کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی