i پاکستان

مردان، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاکتازترین

January 29, 2026

مردان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔پولیس کے مطابق مردان کے علاقے رستم میں پولیس نے مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی جہاں ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان قتل، منشیات اور چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی