i پاکستان

جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد بار کونسل کے چیئرمین ایپلٹ ٹریبونل نامزدتازترین

March 19, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کو اسلام آباد بار کونسل کا چیئرمین ایپلٹ ٹریبونل نامزد کر دیا گیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد بار کونسل کی انرولمنٹ کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے دونوں ججز کی نامزدگی کی جبکہ رجسٹرار نے سیکرٹری اسلام آباد بار کونسل کو نامزدگیوں سے آگاہ کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی