خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ، جس کے تحت نقل و حرکت پر پابندی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنوں میں فوجی قافلے کی آمد کے پیش نظر ضلع کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کیلئے یہ اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد فہیم خان کے مطابق کوٹکہ اکبر علی خان، جھنڈو خیل، سدا خیل سمیت مختلف علاقوں میں عام شہریوں اور ہر قسم کی گاڑیوں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ پابند ی جمعہ کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ ر ہی ۔حکام کا کہناتھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی