سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس اطہر من اللہ 23 جولائی کو نیویارک سٹی بار ایسوسی ایشن کے ممبرز اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔ انکے خطاب کا موضوع عدلیہ کی آزادی اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی رکھا گیا ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر وہ حاضرین کے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔ اس پروگرام کے ماڈریٹر کبیر ہاشمی ہوں گے۔ جسٹس اطہر من اللہ کا خطاب نیویارک کے وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے سات بجے ہو گا۔ جبکہ استقبالیہ (ریسپشن) کا وقت رات ساڑھے سات سے ساڑھے آٹھ بجے رکھا گیا ہے۔ نیویارک سٹی بار ایسوسی ایشن کے آفس (42 ویسٹ 44 سٹریٹ) میں ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کی کوئی فیس نہیں ہے تاہم داخلہ پیشگی رجسٹریشن کے بعد ہو گا۔ جسٹس اطہر من اللہ کو خطاب کی یہ دعوت نیویارک سٹی بار ایسوسی ایشن کے پاکستانی نژاد منتخب صدر محمد عثمان فریدی نے دی ہے۔ جو اس پروگرام کی میزبانی بھی کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی