i پاکستان

جس سے بات کریں وہ کہتا ہے ہم مجبور ہیں، پتہ نہیں کون آرڈر دے رہا ہے، علیمہ خانتازترین

April 09, 2025

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اصل قید میں ججز ہیں، جب ہم پولیس کو آزاد کریں گے تو ہمیں تحفظ دے گی، جب ججز کو آزاد کریں گے تو وہ انصاف دیں گے لیکن اس وقت جس سے بات کرو کہتے ہیں کہ ہم مجبور ہیں، پرائم منسٹر کہتا کہ میں مجبور ہوں، کہا جاتا ہمیں آرڈرز آتے ہیں، کہاں سے آتے کچھ پتا نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بہت پہلے ملک چھوڑنے یا 2 سال کے لیے خاموش ہونے کی پیشکش دی گئی تھی، امریکی وفد اپنی مرضی سے پاکستان آ رہا ہے، ہمیں اس بارے میں کچھ علم نہیں، 3 ہفتے ہو گئے عمران خان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی، آپ انہیں بند کرکے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟

ہمیں اپنی پولیس اور ججز کی آزادی کے لیے تحریک چلانی چاہیئے جب کہ کے پی کے میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو عملدرآمد روک دینا چاہیے، بانی پی ٹی آئی رہا ہوں تو اس ایکٹ کو سمجھیں اور اس ایکٹ کو اسمبلی میں پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو میرا مشورہ یہ ہے کہ اگر آپ نے سپورٹ کرنا ہے تو جمعرات کو آپ اپنے سیاسی لیڈرز کے ساتھ جا کر کھڑے ہوں، اگر آپ کے سیاسی لیڈرز کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی اپنے لیڈرز کے ساتھ کھڑے ہوں، گزشتہ دو تین دنوں سے ہمیں بہت لوگوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا کوئی پیغام پہنچائیں، ہم تو وہی بات کرتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی ہمیں بناتے ہیں، ہمیں بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ میں کوئی پریشر نہیں لوں گا اور پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی