وفاقی کابینہ کے ارکان نے جرمنی واقعے کیخلاف'' حرمت پرچم'' مہم شروع کردی، جس میں قومی پرچم کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں۔تفصیل کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پیش آنے والے واقعہ کیخلاف وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے حرمت پرچم مہم کا آغاز کردیا گیا۔وفاقی وزراء نے پا کستانی پرچم کے ہمراہ تصاویرسوشل میڈیا پر جاری کر دیں اور قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کئے۔ نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ دیگر وفاقی وزراء اویس لغاری، عبدالعلیم خان نے قومی پرچم کیساتھ تصاویرجاری کیں جبکہ راناتنویر،عطاتارڑسمیت دیگروزرا نے بھی قومی پرچم کیساتھ تصاویر جاری کردیں۔وفاقی وزیر عطاتارڑ نے پیغام میں کہا کہ چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے،پاکستان کا پرچم ہماری قومی شناخت اور خودمختاری کی علامت ہے اور قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی