i پاکستان

جولائی تا مارچ ٹیکس شارٹ فال 700 ارب روپے سے بڑھ گیاتازترین

March 29, 2025

ایف بی آر ٹیکس محصولات کے ہدف کے حصول میں مسلسل ناکام ہوگیا اور رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ایف بی آر کو بڑے شارٹ فال کا سامنا رہا ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا جولائی تا مارچ ٹیکس شارٹ فال 700 ارب روپے سے بڑھ گیا، جبکہ ایف بی آر نے ماہ مارچ میں بھی ہدف سے 100 ارب روپے کم ٹیکس جمع کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ماہ مارچ میں 1200 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں 1100 ارب ٹیکس جمع کیا گیا، جبکہ جولائی تا مارچ 9167 ارب ہدف کے مقابلے میں 8444 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا۔ ذرائع کے مطابق جولائی تا مارچ ٹیکس شارٹ 723 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی